پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سجل علی سمیت دیگر فوجی وردی میں ملبوس اداکارائیں صنفِ آہن میں اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
ٹی وی سیریل صنفِ آہن کے مرکزی کرداروں میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان، رمشا خان، علی رحمان خان، اسد صدیقی، عاصم اظہر، شہریار منور اور عثمان مختار شامل ہیں۔
حرا ترین شریکِ حیات علی سفینہ کے ماہرہ پر تبصرے کی حامی نکلیں
اداکارہ منشا پاشا نئے ڈرامہ سیریل کوئل میں منفی کردار ادا کریں گی
سجل علی بطور رابعہ محفوظ
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں اداکارہ سجل علی ایک فوجی افسر کی بہن کا کردار نبھائیں گی جو تعلیمی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کرکے ٹاپر بننے کے بعد خود کو ثابت کرنے اور زندگی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پاک فوج میں شامل ہوجاتی ہے۔
یمنیٰ زیدی بطور شائستہ خانزادہ
قدامت پسند پشتون خاندان سے تعلق رکھنے والی شائستہ خانزادہ کا کردار یمنیٰ زیدی نے نبھایا ہے اور ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ شائستہ پاک فوج کا حصہ بننے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا نیک جذبہ دل میں لے کر گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔
سائرہ یوسف بطور آرزو ڈینیل
مسیحی لڑکی آرزو ڈینیل کا کردار نبھانے کیلئے سائرہ یوسف کو منتخب کیا گیا ہے۔ آرزو گزشتہ 5 سال سے اپنے منگیتر نوریز کے ساتھ تکلیف دہ تعلقات کا سامنا کرتے ہوئے پاک فوج میں شمولیت کا فیصلہ کرتی ہے۔
کبریٰ خان بطور مہ جبین مستان
متمول خاندان سے تعلق رکھنے والی مہ جبین مستان کا کردار کبریٰ خان نبھا رہی ہیں۔ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ مہ جبین کے اپنے والدین سے تعلقات انتہائی ناخوشگوار اور تلخ ہوتے ہیں جو پاک فوج کے کیرئیر پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
رمشا خان بطور پری وش جمال
پری وش کا تعلق بلوچستان کے قبائلی علاقے سے ہے جس کا رول رمشا خان نبھائیں گی۔ اپنے قبائلی پس منظر کے باعث پری وش کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کٹھن مراحل، دشوار گزار راستوں اور تلخیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔