توہینِ عدالت کیس، سابق چیف جج راناشمیم اور انصارعباسی کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہینِ عدالت کیس، سابق چیف جج گلگت اور انصارعباسی کو شوکاز نوٹس جاری
توہینِ عدالت کیس، سابق چیف جج گلگت اور انصارعباسی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: عدالت نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر الزامات لگانے پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور خبر شائع کرنے والے صحافی انصار عباسی سمیت دیگر کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر کا نوٹس لیا تھا۔ توہینِ عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ عدالت نے باقاعدہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق چیف جسٹس پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ خبر شائع کرنیوالوں پر برہم

رانا شمیم کون ہیں؟ سابق چیف جسٹس  پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل؟

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی

عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے جنگ اخبار کے سربراہ میر شکیل الرحمان، چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر شائع کرنے والے معروف صحافی انصار عباسی اور عامر غوری کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے جن کا جواب 7 روز میں دینا ہوگا۔ 

ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری سمیت دیگر سے 7 دن کے اندر اندر خبر کے متعلق تحریری جوابات طلب کر لیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر الزامات لگانے کے الزام میں سابق چیف جج گلگت بلستستان رانا شمیم کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران خبر شائع کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

 سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور معروف صحافی کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کا آغاز آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگ اخبار کے سربراہ  کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ 

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے صاحبزادے نے عدالتی عملے سے لیپ ٹاپ لانے کی اجازت مانگی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کی رپورٹ اس ہائیکورٹ کی خودداری سے متعلق ہے۔ اگر اپنے ججز پر اعتبار نہ ہوتا تو یہ کارروائی شروع نہ کرتا۔

 

Related Posts