کراچی:عالمی مارکیٹ کے بعد ملک بھر میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1863 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 1900روپے اور فی 10 گرام 1629 روپے کی کمی واقع ہوئی،سونے کی کم ہونے کے باعث خریداروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں دلچسپی لی گئی۔
سونے کی قیمتیں کم ہونے کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108196روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ