نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹی فکیشن جاری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جس سے صارفین کے لیے ایک یونٹ بجلی 2 روپے 52 پیسے مہنگی ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں سے ہوگا، نیپرا کے نوٹیفکیشن کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس اضافے سے عوام پر 90 ارب روپے کا اجتماعی بوجھ پڑے گا۔اس سے قبل اکتوبر کے مہینے میں وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی رقم اکتوبر کے بل میں صارفین سے وصول کی گئی۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے دی

ذرائع نے بتایا کہ یہ منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی اور مزید کہا گیا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ٹیرف میں ردوبدل کے تناظر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts