پاکستان کے 95 فیصد افراد روزگار جانے کے خوف میں مبتلا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملکی حالات کے پیش نظر 95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جبکہ صرف 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جبکہ صرف 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے ایک اور بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

سروے میں 63 فیصد نے خود کی یاکسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا کہا اور 99 فیصد نے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مشکل ہونے جب کہ 99 فیصد نے ہی گھر یاگاڑی جیسی خریداری کےبارے میں پُر اعتماد نہ ہونے کا کہا ۔

سروے کے مطابق 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

Related Posts