پاکستان کے 90 فیصد والدین لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 90 فیصد والدین لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار
پاکستان کے 90 فیصد والدین لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار

اسلام آباد: آن لائن سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے 90 فیصد والدین اسکول لاک ڈاؤن کے اختتام اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ ہر 10 میں سے 9 پاکستانی شہری اسکول کھلنے کے بعد اپنے بچوں کو دوبارہ اسکول بھیجنے کیلئے تیار ہیں جن میں سے زیادہ تعداد ریٹائرڈ افراد، گھریلو خواتین (ہاؤس وائوز) اور جز وقتی ملازمین کی ہے۔

پیغام میں سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے زیادہ حق میں نہیں، ان میں سے زیادہ تعداد بے روزگار افراد کی ہے جبکہ گیلپ کے تحت یہ سروے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان بہت اہم ہے۔

 ٹوئٹر پررواں ماہ  اپنے پیغام میں گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کی رائے میں خاندان ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان اہم ہے۔گیلپ سروے

Related Posts