اے این ایف کی چمن بارڈر کے قریب کارروائی، پلاسٹک کے تھیلوں سے 9 کلو آئس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی چمن بارڈر کے قریب کارروائی، پلاسٹک کے تھیلوں سے 9 کلو آئس برآمد
اے این ایف کی چمن بارڈر کے قریب کارروائی، پلاسٹک کے تھیلوں سے 9 کلو آئس برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے چمن بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے9  کلو 774 گرام آئس برآمد کرلی۔

دوسری کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع فلیٹ سے 4 کلو 590 گرام مہنگی منشیات (ویڈ ) برآمد کرکے نوشہرہ کی رہائشی خاتون کو گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

اے این ایف نے دیگر کارروائیوں میں راولپنڈی جی ٹی روڈ پر 3 ملزمان سے 30 نشہ آور گولیاں اور 250 گرام چرس برآمد کرلیں جبکہ اورکزئی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 48 کلو چرس برآمد کرلی۔

حکام نے کراچی میں بلال چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 48 کلو چرس برآمد کرکے قلع عبداللہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts