رونالڈ پیریل مین کی طرف سے 75 ملین ڈالر اور مائیک بلومبرگ کی طرف سے 130 ملین ڈالر کے عطیات سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ پر ایک پرفارمنگ آرٹس کمپلیکس کھل گیا ہے۔
پیریل مین پرفارمنگ آرٹس سنٹر کا تصور دو دہائیاں قبل 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد لوگوں کو سوگ کی جگہ کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
چترال میں دہشت گرد حملہ، افغان سفارتکار دفتر خارجہ طلب
560 ملین ڈالر کے اس منصوبے کو مالیاتی رکاوٹوں اور بعض سیاسی مسائل کے باعث تعمیر کی شروعات کیلئے ایک سال کے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔
آرٹس سنٹر بڑے پیمانے پر نجی عطیات سے بنایا گیا ہے، جس کی تکمیل کے منصوبے میں سابق میئر مائیک بلومبرگ کی طرف سے 130 ملین ڈالر اور سرمایہ کار رونالڈ پیریل مین کے 75 ملین ڈالر کے علاوہ سرکاری مالی اعانت سے چلنے والی ری ڈیولپمنٹ ایجنسی کے 100 ملین ڈالر شامل ہیں۔
افتتاحی سیزن میں افغانستان میں 9/11 کے بعد کی جنگ میں امریکی فوجیوں کے درمیان نسل پرستی کے واقعات کے بارے میں ایک اوپیرا شامل ہے۔ “دی میٹرکس” کے اداکار لارنس فش برن ون مین شو کا پریمیئر کر رہے ہیں۔