ایرانی بلوچستان میں بھی 8 پنجابی مزدور قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقتولین کا تعلق بہاولپور سے تھا، فوٹو خامہ پریس

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی حدود میں 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ ان پاکستانیوں کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، دور دراز علاقہ ہے، تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوع روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس اور مزدور تھے، جو ایرانی بلوچستان میں کام کر رہے تھے۔

Related Posts