ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ، 8افراد لقمہ اجل، متعدد زخمی، حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

8 die in Karachi Maripur bus accident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پکنک منانے کیلئے ہاکس بے جانے والی بس تیزرفتاری کی وجہ سے ماڑی پور میں الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہاکس بے گیٹ نمبر 6 کے قریب پکنک پر جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

واقعہ میں 8 افراد کی ہلاکت جبکہ درجنوں افراد کے زخموں ہونے کی اطلاعات پر رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ موقع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

Related Posts