70ویں سالگرہ کی تقریب، صدر زرداری کی درازی عمر کیلئے دعائیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سالگرہ کی تقریب، فوٹو پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کراچی کے زیر اہتمام پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں شایانِ شان طریقے سے منائی گئی۔

تقریب میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی ضلع شرقی اقبال ساند، سینئر رہنما سرور خان غازی، ریاض بلوچ، مرزا مقبول، آصف خان، خالد لطیف، فرخ نیاز تنولی سمیت ضلع شرقی کے ٹاؤن چیئرمینز، ضلعی و سٹی ایریا کے عہدیداران، بلدیاتی نمائندگان، زیلی ونگز کے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی درازئ عمر اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ سالگرہ کا کیک کاٹ کر ان کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی نے مردِ حُر آصف علی زرداری کی زندگی کو قربانی، استقلال اور جمہوری جدوجہد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے رشتہ ازدواج کے بعد زرداری صاحب نے جو سیاسی انتقام، قید و بند اور اذیتیں برداشت کیں، وہ اُن کی جواں مردی اور صبر کی روشن مثال ہے۔

صدر کراچی ڈویژن سعید غنی نے موجودہ جمہوری نظام کو آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی، مفاہمتی طرزِ سیاست اور دانشمندانہ فیصلوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دیگر مقررین صدر ضلع شرقی اقبال ساند اور مرزا مقبول نے بھی صدرِ پاکستان کی زندگی، جدوجہد اور پارٹی خدمات پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

Related Posts