لاہور کی باڈی اسپرے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کی باڈی اسپرے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے
لاہور کی باڈی اسپرے فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور  میں آتشزدگی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، باڈی اسپرے  فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا۔ شاہدرہ کی امامیہ کالونی میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہو گئیں۔

آگ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔  امامیہ کالونی میں  آتشزدگی سے مزدور بری طرح متاثر ہوئے۔

آتشزدگی کے باعث  کمزور چھت فیکٹری میں موجود افراد پر آ گری جس کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ آگ پر جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فیکٹری کے ملبے میں دبی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں  آگ لگ گئی جس کے خلاف سول ایوی ایشن حکام حرکت میں آ گئے  اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو کال دی گئی۔

سول ایوی ایشن اور  فائر فائٹرز نے گزشتہ روز موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ  آگ پہلے ناکارہ طیارے  کے قریب موجود جھاڑیوں میں لگی جو بڑھ کر طیارے تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں:  جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں آتشزدگی

Related Posts