دبئی مرینا کی 67 منزلہ بلڈنگ نذر آتش، تمام مکین محفوظ رہے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ گلف نیوز)

دبئی مرینا کے علاقے میں واقع 67 منزلہ رہائشی عمارت میں ہفتہ کی رات شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

دُبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے تقریباً چھ گھنٹوں کی محنت کے بعد ہفتہ کی صبح تک آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلڈنگ میں موجود تمام 3,820 رہائشیوں کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ کی شدت کے باوجود، فوری اور مربوط ایمرجنسی ردعمل کے باعث تمام مکینوں کو بروقت نکال لیا گیا۔ عمارت کے 764 فلیٹس میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ آگ کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، متاثرہ مکینوں کے لیے عارضی رہائش کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts