کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن 7میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے 6 کرکٹرز آج کراچی پہنچیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا ۔
انگلینڈ کے کرکٹرز ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔پی ایس ایل کھیلنے کیلئے آنے والے کھلاڑیوں میں جیمز وینس، جیسن روئے، فل سالٹس، ثاقب محمود، ہیری بروکس اور کرس جارڈن شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7 فرری تک جاری رہے گا جبکہ وسرے مرحلے کے لیے لاہور میں میچز 10 فروری سے شروع ہوں گے اور فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کورونا سے صحتیاب، ٹیم میں واپسی