اسلام آباد : ڈکیتی کی غرض سے بیٹھے انتہائی خطرناک کمانڈو گینگ گروہ کے سرکردہ رکن سمیت 6افراد کو تھانہ ترنول پولیس نے جدید آتشیں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔
ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے پانچ پستول معہ راؤنڈ ،ایک خنجر اور چھینے ہوئے چھ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں ۔
خفیہ اطلاعات تھیں کہ ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ میں کچھ مشکوک افراد بیٹھے ہوئے ہیں جن کے پاس اسلحہ موجود ہے ،ملزمان میں عباداللہ عرف کمانڈو ، عبدالجلیل خان محمد اسراخیل،عابد، گل اور سعید شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :نشے میں چورشہباز شریف کی بہن کے داماد نے شہری کے گھر پر گولیا ں برسادیں