کارٹون فلمز میں آواز کا جادو جگانے والے 56سالہ فنکار انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

56سالہ فنکار انتقال کرگئے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کارٹون فلمز میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاتے ہوئے صداکاری سے روح پھونکنے والے 56سالہ فنکار ٹائیکی مٹسونو انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ٹائیکی مٹسونو کی اواز کو اینمے کارٹون فلمز کیلئے بے حد پسند کیا گیا اور انہوں نے متعدد کرداروں کیلئے الگ الگ قسم کی صداکاری کی۔ صداکاروں کے ادارے اونی پروڈکشن نے انتقال کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز انتقال کرجانے والے جاپانی صداکار کے انتقال کے باعث اینائم فلم انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگا کر داد وصول کرنے والے ٹائیکی مٹسونو نے ورسٹائل پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتے۔

اینائم فلمز پسند کرنے والوں میں آنجہانی ٹائیکی مٹسونو کو جون منجوم کے کردار کیلئے بھی ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بھیڑیا و شیطان قبیلے کے کرشماتی رہنما کے طور پر کوگا کے کردار میں بھی صداکاری کی جسے بہت سراہا گیا۔

کارٹون فلمز دیکھنے اور سننے والوں کا ماننا ہے کہ ٹائیکی مٹسونو جیسے فنکار کا انتقال انڈسٹری کیلئے کسی عظیم سانحے سے کم نہیں جو کسی بھی کارٹون کیریکٹر میں اپنی آواز کی گہرائی اور خوبصورتی سے جان ڈال دیا کرتے تھے۔

Related Posts