ملتان کینٹ حملے کا الزام، پی ٹی آئی کے 5کارکنان گرفتاری کے بعد فوج کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے 5 گرفتار کارکنان کو گرفتاری کے بعد فوج کے حوالے کردیا گیا ، جن پر ملتان کینٹ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 9 مئی کو کینٹ کے علاقے میں حملہ کیا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان آرمی کے حوالے کیے گئے ہیں جن کو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن ، سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار

کینٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوچ ملزمان میں سٹی نائب صدر تحریکِ انصاف خرم لیاقت کے علاوہ حامد علی، اسحاق بھٹہ، زاہد خان اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ جبکہ مزید ملزمان کو بھی آرمی کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس کے بیان کے مطابق 9 مئی کو کینٹ حملے میں ملوث تحریکِ انصاف کے 5 کارکنان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سے قبل پولیس نے تحریکِ انصاف کے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو گرفتار کر لیا۔

 لیہ سے عوام کے ووٹ لے کر منتخب ہونے والے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی کی گرفتاری حال ہی میں ملتان سے ہوئی۔ پنجاب پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

Related Posts