ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر لوٹ مار، 5سی ٹی ڈی اہلکار برطرف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر لوٹ مار، 5سی ٹی ڈی اہلکار برطرف

کراچی: سی ٹی ڈی نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر لوٹ مار کرنے والے 5 اہلکاروں کو اپنے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لوٹ مار کی۔ سی ٹی ڈی نے 5 ملزمان سکندر خان، راجہ عمیر، سعادت مروت، سید سرفراز اور عمران علی کو برطرف کردیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzM0MTEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3MzQxMSAtINiz24wg2bnbjCDaiNuMINqp25IgMyDYp9uB2YTaqdin2LHZiNq6INqp24zYrtmE2KfZgSDaiNqp24zYqtuMINqp2Kcg2YXZgtiv2YXbgSDYr9ix2Kwg2qnYsdmE24zYpyDar9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTczNDEyLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzA5L0NURC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LPbjCDZuduMINqI24wg2qnbkiAg2KfbgdmE2qnYp9ix2YjauiDaqduM2K7ZhNin2YEg2ojaqduM2KrbjCDaqdinINmF2YLYr9mF24Eg2K/YsdisINqp2LHZhNuM2Kcg2q/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6Iti024HYsSDZgtin2KbYryDZhduM2rog2qnYp9ik2YbZudixINm524zYsdix2KfYstmFINqI24zZvtin2LHZudmF2YbZuSAo2LPbjCDZuduMINqI24wpINqp25IgINin24HZhNqp2KfYsdmI2rog2qnbkiDYrtmE2KfZgSDaiNqp24zYqtuMINqp2Kcg2YXZgtiv2YXbgSDYr9ix2Kwg2qnYsdmE24zYpyDar9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

حکام کا کہنا ہے کہ برطرف سی ٹی ڈی اہلکار 29 نومبر کو کراچی کے علاقے سعید آباد میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 لاکھ روپے نقد، سونا اور اسلحہ بھی لے گئے جس پر ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکاروں کے خلاف جعلی چھاپے اورایک تاجر سے 3 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے گزشتہ برس کہنا تھا کہ اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع نے ستمبر 2023 کے دوران  دعویٰ کیا کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے حکم پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تین اہلکار وں نے شہری کو سپر ہائی وے سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔

Related Posts