کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وپلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچنے کے بعداب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اورکمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔
گرین لائن منصوبے کے لئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی. اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں. کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں pic.twitter.com/PaTDWka8IF
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021
اس سے پہلے وفاقی وزیر اسد عمرنے بتایا تھا کہ رواں سال کراچی میں گرین لائن بس سروس اگست سے شروع ہوجائے گی۔ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالہ کی صفائی کا کام جولائی میں مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:
گرین لائن بس منصوبہ، پل میں افتتاح سے قبل ہی دراڑ پڑ گئی
گرین لائن منصوبہ،عوام کیلئے 4K چورنگی عذاب بن گئی، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگا