4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

مظفرگڑھ:جنسی جرائم کے کیسز میں کمی واقع نہ ہوسکی، تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں 4 اوباش نوجوانوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کرلیاگیا،ملزمان مفرور۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں موضع کندھی بلوچاں کی رہائشی متاثرہ لڑکی(ش)کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ گزشتہ روز مویشیوں کیلئے کھیت سے چارہ کاٹ رہی تھی۔

اسی دوران مبشر،عنائت اللہ،حمزہ اور مدثر نامی اوباش اسے اٹھا کر زبردستی کپاس کے کھیت میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اس کے شور مچانے پر ملزمان اسے برہنہ حالت میں کھیت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ روہیلانوالی نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خانگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ: اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

لڑکی نے ڈی پی او مظفرگڑھ حس اقبال سے انصاف دلانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کسی کا دباؤ کو قبول نہیں کرے گی،ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts