تیسرا ون ڈے: بنگلہ دیش انڈر19 نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ون ڈے: بنگلہ دیش انڈر19 نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
تیسرا ون ڈے: بنگلہ دیش انڈر19 نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

راجشاہی: بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر19 کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19کو دو ایک کی سبقت حاصل ہے۔ چٹوگرام میں اس نے پہلا میچ 9 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 78 رنز سے جیتا تھا۔

تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان انڈر 19کو بیٹنگ دی۔ مہمان ٹیم 41اعشاریہ 4 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گزشتہ میچ کے سنچری میکر آزان اویس صرف 2رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب خان صرف3 رنز بناسکے۔

یہ دونوں وکٹیں 5 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں جس کے بعد شامل حسین اورطیب عارف نے31 رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں بلے باز سترہ سترہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سعد بیگ نے 42 گیندوں پر چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 35رنز اسکور کیے۔ عرفات منہاس نے 28 اور علی اسفند نے آؤٹ ہوئے بغیر27 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے روحانت بورشن نے 22 اور اقبال حسن ایمون نے 30رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر عادل بن صدیق نے پانچ کیچ لیے۔

مزید پڑھیں:ملک کی موجودہ صورتحال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

جواب میں بنگلہ دیش انڈر19 نے 26 اوورز میں مطلوبہ اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین عادل بن صدیق آٹھ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔شہاب جیمز نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان انڈر کی طرف سے ایمل خان نے 36رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts