راولپنڈی میں13سالہ بچہ چھت سے گرکرجاں بحق، بسنت منانے پر360افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں13سالہ بچہ چھت سے گرکرجاں بحق، بسنت منانے پر360افراد گرفتار
راولپنڈی میں13سالہ بچہ چھت سے گرکرجاں بحق، بسنت منانے پر360افراد گرفتار

راولپنڈی میں 13 سالہ بچہ پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے بسنت منانے والے افراد پر گھیرا تنگ کرتے ہوئے 360 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی عدالت میں پیشی آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پتنگ بازی کے شوق نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ 13سالہ ہارون ولد دوست محمد پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش

پتنگ پکڑتے ہوئے جاں بحق ہونے والا بچہ ہارون راولپنڈی کے علاقے ممتاز کالونی کا رہائشی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کوٹ جبی میں پانچویں جماعت کا طالبِ علم تھا۔

تیرہ سالہ بچے ہارون کے والد دوست محمد سبزی فروخت کرتے ہیں۔ پتنگ پکڑتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچے کی میت پشاور کے آبائی گاؤں میں تدفین کیلئے منتقل کردی گئی۔ 

بچے کے انتقال کا واقعہ سامنے آنے پر راولپنڈی کی فضائیں سوگوار ہیں۔ پولیس نے بسنت منانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران 360 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دن رات ہوائی فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں۔ پولیس اہلکار ڈرونز اور دور بینوں کی مدد سے پتنگ اڑانے والوں کو پکڑنے میں مصروف رہے۔

تشویشناک طور پر راولپنڈی میں گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں اضافے کے باعث پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ 360 گرفتار افراد آج عدالت میں پیش ہونگے۔

سی پی او عمر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی زیر نگرانی بسنت منانے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، پکڑ دھکڑ اور دیگر کارروائی جاری ہے۔ 

 

Related Posts