امریکا کے 3 بڑے شہر ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: امریکا کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کے مطابق نویں عالمی کپ کیلئے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر سے 30 میل دور 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے، یہ سٹیڈیم نیویارک اور نیو جرسی سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بسنے والے لاکھوں بھارتی اور پاکستانی شائقین کیلئے کشش کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر سٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کیلئے اقدامات کرے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نیویارک میں مدمقابل ہوں۔

Related Posts