خیبرپختونخوا میں 3 مختلف دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں دو دہشتگرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 3جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
دہشتگرد کی شناخت اسامہ کینام سے ہوئی ہے جو بڑی شخصیت کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے والا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کی اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ظفراقبال اور سپاہی حاجی جان شہید ہوئے۔
ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں 39سالہ حوالدار شاہداقبال شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخاتمیکیلیے پُرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔