کراچی میں مزیدار اور مصالحے دار قورمہ کے 3 اہم مقامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 best places of Korma in Karachi

مغلیہ دور میں شاہی پکوان کا درجہ پانے والا قورمہ آج بھی کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، مختلف مصالحوں سے تیار کیا جانیوالا بیف، مٹن اور چکن قورمہ تقریبات میں بنائی جانیوالی ڈشز میں سے ایک ہے جبکہ گھروں میں بھی قورمہ دسترخوان کی اہمیت بڑھاتا ہے، روغنی نان کے ساتھ قورمہ کے لطف اور بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔

کراچی کے شہری آج بھی قورمہ بنانے کیلئے خاص اہتمام کرتے ہیں، ہم نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں قورمہ بنانے والے 3 اہم مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹر

3 best places of Korma in Karachiناظم آباد نمبر 3 میں واقع رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹرگزشتہ کئی دہائیوں سے شہریوںکو اپنے لذیر قورمہ سے سیر کرنے کی کوشش کررہا ہے، رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے 50 سال پہلے قورمہ بنانا شروع کیاتھا اور 50 سال سے ہم نے اپنے منفرد ذائقے کو برقرار رکھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قورمہ سالن کا بادشاہ کہلاتا ہے اور اس لئے قورمہ بنانے کے اپنے کچھ آداب ہیں ، ہم قورمہ بنانے کیلئے مصالحے خود تیار کرتے ہیں اور بازار سے تیار مصالحوں کا استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ ذائقہ برقرار رکھنے کیلئے ہم مصالحوں اور تمام اجزاء کی مقدار کاخصوصی طور پر خیال رکھتے ہیں۔
رشید قورمہ اینڈ بریانی سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ شہری دور دور سے خاص طور پر ہمارا بیف قورمہ کھانے کیلئے آتے ہیں جبکہ مٹن اور چکن قورمہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم 150 روپے فی پلیٹ کی باکفایت قیمت پرقورمہ اپنے کسٹمرزکو پیش کرتے ہیں۔

الحرمین ریسٹورنٹ

3 best places of Korma in Karachiقورمہ کھانے کی بات آئے تو کراچی کے شہری کورنگی ڈیڑھ نمبر پر قائم الحرمین ریسٹورنٹ کا نام کیسے بھول سکتے ہیں، یہاں 18سال سے شہریوں کو مزیدار قورمہ فراہم کیا جارہاہے۔

الحرمین ریسٹورنٹ کے عملے کا کہناہے کہ ہمارا قورمہ پورے شہر میں مشہور ہے اور شہر دور دور سے قورمہ کھانے کیلئے آتے ہیں اور ساتھ بھی لیکر جاتے ہیں جبکہ گھروں میں ہونیوالی دعوتوں میں ہمارا قورمہ لوگوں کے دستر خوان کی رونق بڑھاتا ہے۔
الحرمین ریسٹورنٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم قورمہ بنانے کیلئے دیسی مصالحے استعمال کرتے ہیں اور ہمارے کاریگر خود یہ مصالحے تیار کرتے ہیں  اور ہم قورمہ کے ساتھ دودھ والے نان پیش کرتے ہیں جس سے کھانے والوں کو خوب لطف آتا ہے۔

الحرمین ریسٹورنٹ کی طرف سے صرف بیف قورمہ ہی پیش کیا جاتا ہے اور یہ مزیدار قورمہ 220 روپے فی پلیٹ کے حساب سے شہریوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

اختر ذائقہ پکوان سینٹر

3 best places of Korma in Karachiکراچی کے قدیم علاقے محمود آباد میں گزشتہ 15 سال سے شہریوں کو مزیدار قورمہ پیش کرنے والے اختر ذائقہ پکوان کے قورمہ کا ذائقہ اور خوشبو اس کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

اختر ذائقہ پکوان سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ ہم انسانی صحت اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر قورمہ تیار کرتے ہیں، ہمارے قورمہ میں استعمال ہونے والے مصالحے ہم خود بناتے ہیں  اور شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے ہمارا قورمہ کھانے کیلئے آتے ہیں۔

ہم گوشت کو اچھے طریقے سے صاف کرکے مصالحے لگاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے والوں کو اس کا ذائقہ بہت بھاتا ہے۔

اس قورمہ کی وجہ سے ناصرف محمود آباد بلکہ پورے شہر میں لوگ اختر ذائقہ پکوان سینٹر کا نام جانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چکن قورمہ 120روپے فی پلیٹ پیش کرتے ہیں۔

Related Posts