ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر احمد ترک اسلان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
احمد ترک اسلان کی موت کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
Başımız sağ olsun!
Kalecimiz Ahmet Eyüp Türkaslan, meydana gelen depremde göçük altında kalarak, hayatını kaybetmiştir. Allah rahmet eylesin, mekanı cennet olsun.
Seni unutmayacağız güzel insan.???? pic.twitter.com/15yjH9Sa1H— Yeni Malatyaspor (@YMSkulubu) February 7, 2023
ٹوئٹر پیغام میں فٹبال کلب نے لکھا کہ احمد ایک نفیس انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جاسکے گا۔28 سالہ ترک اسلان نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی ملاتیا اسپور میں 2021 میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے چھ بار کھیلا۔
زلزلہ زدگان کی امداد، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترکی میں آپریشن شروع کردیا
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ احمد ترک اسلان بھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں تاہم اب ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کئی فٹبال کھلاڑیوں کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو بھی کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں،کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش ابھی جاری ہے۔