اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 250تک جاپہنچی جبکہ 120 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8900 سے زیادہ ہوگئی۔

النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا گیا، امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔

غزہ کے اسپتال مریضوں اور لاشوں سے پٹ گئے، سرجن راہداریوں میں آپریشن کرنے لگے

وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ تباہ مکانات کی تعداد پونے 2 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس کی وجہ سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا، اسپتال میں 70 مریضوں کی موت واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts