لیجنڈری اداکار کی 24ویں برسی: سلطان راہی نے 700 سے زائد پنجابی فلموں میں کام کیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیجنڈری اداکار کی 24ویں برسی: سلطان راہی نے 700 سے زائد پنجابی فلموں میں کام کیا
لیجنڈری اداکار کی 24ویں برسی: سلطان راہی نے 700 سے زائد پنجابی فلموں میں کام کیا

 لیجنڈری فلمسٹار سلطان راہی کی آج 24ویں برسی ہے جبکہ پنجابی فلم کیرئیر کے دوران اداکار سلطان راہی نے 700 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔

اداکار سلطان راہی 1938ء میں موجودہ بھارتی صوبے اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔  زیادہ تر پنجابی فلمیں کرنے والے اداکار سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار سلطان راہی  کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے بتایا کہ آج لیجنڈری اداکار سلطان راہی کی برسی ہے۔ 

اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں پیدا ہونے والے سلطان راہی  نے کیرئیر کے آغاز میں معمولی رولز کیے۔ بعد ازاں انہیں ولن اور جنگجو کے طور پر رولز دئیے گئے۔

فلمسٹار سلطان راہی  نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران 160 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ انہوں نے مولا جٹ، شیر خان، سالا صاحب، ان داتا اور بشیرا نامی ہٹ فلموں میں کام کیا جبکہ وحشی جٹ اور بشیرا نامی فلمیں بھی یادگار ہیں۔

سلطان راہی نے بے شمار ایسے کردار ادا کیے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ سلطان راہی کی وفات کے بعد ان کی جگہ آج تک کوئی نہ لے سکا۔ متعدد اداکاروں نے سلطان راہی بننے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

حقیقی زندگی میں انسانیت دوست لیجنڈری اداکار  پر ڈاکوؤں نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں  9 جنوری 1996ء کو فائرنگ کر دی جس سے سلطان راہی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts