کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نوجوانوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات شپ آنر کالج کے قریب پیش آئی، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔

شارع نورجہاں پولیس ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال پہنچ گئی جہاں نوجوانوں کی لاشوں کو منتقل کیا گیا تھا، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 25 سال بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر “جسٹس فار عمار” کی گونج

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے، ایک کو سر میں جبکہ دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی، دونوں افراد کی موت ایک، ایک گولی لگنے سے ہوئی، جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔

Related Posts