آئی بی اے کراچی کیمپس کے طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق، تدریس معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی بی اے کراچی کیمپس کے طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق، تدریس معطل
آئی بی اے کراچی کیمپس کے طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق، تدریس معطل

آئی بی اے کراچی کیمپس کے  طلباء کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تدریسی عمل 2 روز کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ہی تدریسی عمل 6 ماہ بعد بحال کیا گیا تھا، تاہم آئی بی اے کراچی کیمپس کے 2 طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر تدریسی عمل معطل اور تعلیمی ادارہ بند کردیا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے کراچی میں اپنے تمام کیمپسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

آئی بی اے انتظامیہ نے 17 ستمبر سے آئندہ 2 روز تک کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وائرس ٹیسٹنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب حج کمپلکس سے ملحقہ رفاہ کالج میں 16 طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کالج کو سیل کردیا گیا۔ 

کوروونا وائرس وبا کے دوران اس کالج کو بھی بند کر دیا گیا تھا،2 روز قبل  جب کالج کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کھولا گیا تو کالج کے انٹری گیٹ پر سینیٹائزر اور سپرے و صابن رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  16طلباء کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کالج کو سیل کردیا گیا

Related Posts