سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، 2 جوان شہید، 2دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، 2 جوان شہید، 2دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، 2 جوان شہید، 2دہشت گرد ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنز کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک دہشت گرد نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے آتشیں ہتھیار، گولہ بارود اورراکٹس برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی فرید اللہ اور سپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔ پاک فوج نے شہداء کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

گزشتہ برس 31 دسمبر کے روز ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ 2 دہشت گرد شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دیگر واقعات میں مطلوب تھے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشتگرد کو اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حوالدار منور، سپاہی ذکاء اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شام کو شہید کردیا۔ 

 

Related Posts