بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گر کر تباہ، ایک پائلٹ زخمی، عملے کا ایک رکن لاپتہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے بھارتی دارالحکومت کے جنوب میں کم و بیش 300 کلومیٹر کے فاصلے پر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گئے، حادثے کے نتیجے میں 1 پائلٹ زخمی جبکہ دوسرے طیارے کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے دونوں طیارے بظاہر آپس میں تصادم کے باعث گر کر تباہ ہوئے۔ ہفتے کی صبح دونوں طیارے نے گوالیار ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآنِ پاک کی بے حرمتی، ترکیہ نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا

بھارتی افسر دھرمیندر گوڑ کا خبر رساں ادارے (اے ایف پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ایک طیارے کا ملبہ ملا ہے اور پہاڑ گڑھ کے جنگلات میں ایک پائلٹ زخمی حالت میں پایا۔

دوسرا طیارہ ممکنہ طور پر سائٹ سے مزید دور گر گیا ہے۔ دھرمیندر گوڑ نے کہا کہ ہم نے دوسرے طیارے کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ مقامی منتظم نے تصدیق کی کہ 1 طیارے پر عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔

عملے کے اراکین میں سے 2 کو زخمی حالت میں بچاتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تیسرا رکن تاحال لاپتہ ہے۔ گر کر تباہ ہونے والے طیاروں میں سکھوئی 30 اور معراج 2000 شامل تھے۔

گزشتہ برس اکتوبر کے دوران بھی بھارت کے 5 سپاہی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہوا۔ چین کے ساتھ متنازعہ سرحد کے قریب شمال مشرقی ریاست میں یہ ایک ہی ماہ میں دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ تھا۔

 

Related Posts