پی ایس ایل 10 کا 18واں میچ، گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو پچھاڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان سلطانز کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی، فوٹو ڈان

پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف دیا، کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 90 رنز کا ہدف صرف اور صرف 6.5 اوورز میں پورا کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

فن ایلن 21 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے، کامیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

پی ایس ایل ٹین کی پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بدستور پہلے ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس کامیابی کے بعد لاہور قلندرز اب تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

Related Posts