جولائی سے آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلز ٹیکس
(فوٹو: جیو ٹی وی)

جولائی سے آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں اہم انکشافات کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار احمد شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بچوں کے دودھ پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور آئی۔

نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو بتدریج بڑھایا جائے، سیلز ٹیکس بچوں کے دودھ کی قیمت میں بہت اضافے کا باعث بنے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دودھ کی کمپنیوں نے 2 سال کے دوران مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا، صارفین پر مزید بوجھ بڑھا، مگر حکومت کو کوئی کچھ نہیں دے رہا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حیران کن ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز بھی ٹیکس نہیں دیتے۔ آئندہ مالی سال سے زیرو ریٹنگ مکمل طور پر ختم کی جارہی ہے۔ درآمدی دودھ مقامی دودھ کے مقابلے میں دوگنا قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ آئندہ سال سے پراسیسڈ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مصالحوں پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کریں گے، اگر سیلز ٹیکس چھوڑ دیں تو کمپنی 18فیصد تک قیمت کم کرے گی۔

Related Posts