مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 171واں روز، ادویات اور خوراک کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 171واں روز، ادویات اور خوراک کی شدید قلت
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 171واں روز، ادویات اور خوراک کی شدید قلت

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو کا آج 171 واں روز ہے  جبکہ غیر انسانی پابندیوں کے دوران مظلوم کشمیریوں کو زندگی بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

جموں و کشمیر میں غاصب بھارت کی طرف سے عائد تکلیف دہ پابندیوں کے باعث معمولاتِ زندگی مسلسل مفلوج ہیں جبکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

کشمیر کی ہر گلی اور ہر علاقے میں مظلوم کشمیریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے جہاں مسلح بھارتی فوج کی طرف سے ظلم و تشدد، پکڑ دھکڑ اور سرچ آپریشن کے نام پر ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے۔

حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاسی قیادت کو بھی مودی حکومت کی طرف سے سنگین پابندیوں کا سامنا ہے جبکہ بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے۔

مودی سرکار نے انٹرنیٹ، ٹی وی نشریات اور موبائل فون پر عائد پابندی ہٹانے کے دعوے تو بہت کیے ، تاہم مظلوم کشمیری پابندیوں کے باعث آج تک دنیا سے کٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 10بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی جبکہ حکام نے موت کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔

اودھم پور کے گاؤں رام نگر میں 3 روز قبل بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت تھی،پراسرار بیماری سے مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہوئی  جن کوپنجاب اور جموں کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں  10 بچے پراسرار بیماری سے ہلاک

Related Posts