ترکی میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : ترکی زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے۔

طلباء پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے۔

ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے طلباء بحفاظت پاکستان واپس پہنچے، واپس آنے والے تمام طلباء کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں موجود 15 پاکستانی طلباء زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے تھے جن کی وطن واپسی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار کے قریب پہنچ گئی

دوسری جانب ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکی میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔

یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Posts