کراچی میں 14 سالہ لڑکے نے ڈھائی سالہ بچے سے زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جس کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈھائی سالہ بچے کو میڈیکل کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ 14 سالہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائیں گے۔
تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 سالہ گرفتار ملزم نے ڈھائی سالہ بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پشاورکے علاقہ بڈھ بیر میں بڑی تگ و دو کے بعد بالاآخر 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے لاش جلانے میں ملوث بچی کے درندہ صفت پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی صدر سرکل وقار خان کے مطابق بچی کو قتل کرنے اور لاش جلانے والے وحشی درندے کو قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: 7سالہ بچی سے زیادتی اور جلی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل