بورے والا میں چودہ سالہ لڑکے ساتھ بد فعلی، ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اغوا کرکے کار سوار ملزمان کی مبینہ اجتماعی ذیادتی
فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اغوا کرکے کار سوار ملزمان کی مبینہ اجتماعی ذیادتی

راولپنڈی:بورے والا میں چودہ سالہ لڑکے کو ملزمان نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، 4ملزمان 14سالہ لڑکے کے دونوں ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پوری رات بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

بورے والا تھانہ گگو منڈی کے نواحی علاقے گاؤں چک EB.255 میں چار ملزمان گاؤں کے 14سالہ لڑکے کو بہلا پھسلا کر گاؤں سے باہر لے گئے اور کہا کہ آؤ تمہیں سیر کراتے ہیں۔

جب یہ چاروں ملزمان گاؤں سے باہر ویرانے میں پہنچے تو وہاں چاروں ملزمان نے 14سالہ لڑکے کے زبردستی ہاتھ اور آنکھوں میں پٹیاں باندھ کر ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

یہی نہیں ملزمان نے لڑکے کو دوبارہ بد فعلی کے ارادے سے طلب کیا مگر وہ نہ آیا، جس پر ان ظالموں نے بچے کی بنائی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلادی، بچے کے والدین انتہائی غریب ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے در بدر ہورہے ہیں۔

بچے کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،ملزمان انتہائی با اثر ہیں انہوں نے ہمارے بیٹے کی زندگی برباد کردی ہے۔

Related Posts