اے این ایف کی کارروائی، پتوکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 123 کلو گرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی ، پتوکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 123 کلو گرام چرس برآمد
اے این ایف کی کارروائی ، پتوکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 123 کلو گرام چرس برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے پتوکی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 123 کلو 630 گرام چرس برآمد کرکے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیرستان کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے، ملزم فلائٹ نمبر PK 181 سے دبئی جا رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں گاڑی کھائی میں جاگرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

علاوہ ازیں اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل میل آفس میں بحرین بھیجے جانیوالے پارسل سے 2کلو 720 گرام ہیروئین اور 780 گرام آئس برآمدکرلی۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Related Posts