بجلی کی قیمتیں کم؟ 100 یونٹ مفت کرنے کیلئے سندھ حکومت کا پلان تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمتیں
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر توانائی سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، 100 یونٹ مفت کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے عوام کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت 100 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا پلان بھی تیار کرچکی ہے۔

 وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کیلئے رقم مختص کرچکی ہے۔بجٹ میں ابتدائی طور پر سولر انرجی کیلئے 5ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔  ہم سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت میں دینے کی اسکیم لائیں گے۔

گفتگو کے دوران صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے عوام میں  2 لاکھ سولر پینلز تقسیم کیے جائیں گے۔ سولر پینلز کی 80 فیصد قیمت سندھ حکومت جبکہ 20 فیصد عوام ادا کرے گی۔ صوبے کے لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 5 لاکھ گھروں میں بجلی موجود ہی نہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Posts