آئی ایس پی آر کی پروڈکشن کے تحت آنے والا نیا چینل گرین انٹرٹینمنٹ بہت سے ڈرامے پیش کررہا ہے۔
چینل پر معروف پاکستانی اداکاروں کے ڈرامے پیش کیے جائیں گے، جس کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس پر کون سے 10 ڈرامے پیش کیے جائینگے:
سیریل کلر
صبا قمر پاکستان کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جن کے ڈرامے شائقین کو بہت زیادہ پسند آتے ہیں، وہ ڈرامہ سیریل سیریل کلر میں خاتون پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گی، جس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔
تمہارے حسن کے نام
ایسا بتایا جارہا ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ اپنے آخری مراحل میں ہے، اس کی کاسٹ میں انڈسٹری کے بہترین نام شامل ہیں جیسے صبا قمر، سدرہ نیازی، اور عمران عباس جنہوں نے شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی حسد، دوستی اور محبت پر مبنی ہے۔
جنڈو
جنڈو میں پاکستان کا ایسا علاقہ دکھایا جائے گا جہاں پر فضول قسم کے رسم رواج ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں گوہر ممتاز، حمیمہ ملک اور ہاجرہ یامین شامل ہیں۔
سیاہ سیریز
سیاہ سیریز میں ڈرامہ انڈسٹری کے کئی بڑے بڑے نام نظرآئینگے جن میں ہانیہ عامر، فیصل قریشی،علی انصاری اور حریم فاروق شامل ہیں۔
101 طلاقیں
ڈرامے میں معروف اداکار زاہد احمد ایک مختلف انداز میں نظر آئینگے۔ جس کی کہانی بھی دیگر ڈراموں سے کافی مختلف ہوگی۔
بریکنگ نیوز
ڈرامے میں عمار خان اور حمزہ سہیل نظر آئینگے۔
22 قدم
ڈرامے کی کہانی ایک خاتون کرکٹر کے گرد گھومے گی جس میں اس کی زندگی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، اس میں وہاج علی اور حریم فاروق نظر آئینگے۔
ایڈیٹ
اداکار احمد علی اکبر ڈرامہ سیریل پری زاد کے بعد ایک نئے کردار میں واپس آئینگے جس کا نام ایڈیٹ ہے۔
گرے
ڈرامہ سیریل گرے بھی گرین انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں سمیع خان اور سبینہ فاروق شامل ہیں۔
نو روز
ڈرامہ سیریل ثبات کی جوڑی ایک بار پھر نئے ڈرامےسے واپسی کررہی ہے ۔ کاشف انور کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل نوروز کی ہدایت کاری شہزاد کشمیری نے کی ہے جنہوں نے اس سے قبل ثبات اور پری زادی کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں سید جبران، رانا مجید اور دیگر شامل ہیں۔