کورونا سے مزید 1 مریض جاں بحق، 47 نئے کیسز رپورٹ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 946 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.60 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وائرس کی مزید 55 افراد میں تشخیص، 14کی حالت تشویشناک

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 193 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 3.11 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 20 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Related Posts