پاکستان میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے کم، 231نئے کیس، 11اموات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

238 new Covid-19 infections reported in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تھم گئی، وباء کی شدت میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم ہوگئی،231نئے کیسز کا اندراج، ، 11متاثرین انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار862 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 231 کے نتائج مثبت آئے یوں ملک میں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 68 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں مزید 11 کورونا متاثرین موت کی وادی میں اتر گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار595 ہوگئی ہے جبکہ 1119 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:ہلال احمر نے کورونا ویکسین کی 2 لاکھ خوارکیں حکومت کے حوالے کر دیں

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 4 لاکھ 41 ہزار720افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 972جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 73 ہزار83کیسز اور 7 ہزار 600 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ79 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 790 انتقال کر گئے۔ صوبہ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار391 کیسز اور 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 506افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں وائرس کے 10 ہزار 400کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار275کیسز اور 948اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts