اقراء روضۃ الاطفال میں 800 سے زائد حفاظ بچوں کی گریجویشن کی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اقرأ روضۃ الاطفال کے 800 سے زائد حفاظ طلباء و طالبات میں نشانِ اقرأ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچوں کا قرآن کریم حفظ کرنا قرآن کریم کا معجزہ ہے، اہتمام سے روزانہ تلاوت کرنا ہر مسلمان کے ذمے ہے۔

تقریب سے اقرأ روضہ الاطفال پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبد السلام، وفاق المدارس سندھ کے مسئول مولانا امداد اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم، مفتی محمد بن جمیل، مولانا شبیر احمد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی، معروف سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی اور طلبہ و طالبات کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ سے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 800 سے زائد بچوں اور بچیوں کو نشان اقرأ دیا گیا، جبکہ اقرأ روضۃ الاطفال کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیے، جنہیں شرکا نے سراہا اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

Related Posts