مریم کی دستک پراجیکٹ کیلئے رجسٹریشن شروع، بیروزگاروں کیلئے نوکری کے مواقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Registration process for 'Maryam ki Dastak' project begins

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مریم کی دستک پراجیکٹ کیلئے نمائندگان کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ “مریم کی دستک” پراجیکٹ کو تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا جبکہ دستیاب خدمات کی تعداد کو بھی 10 سے بڑھا کر 65 کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر ملیں گی اور اس سے سرکاری دفاتر سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں داخل ہو چکا ہے ، حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز کے مطابق ’مریم کی دستک‘ پراجیکٹ میں لاکھوں نوجوان سہولت کار کا کردار ادا کریں گے اور انہیں اس کے ذریعے نوکری بھی ملے گی۔

دستک کے رضاکاروں کی کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے۔معیار میں کہا گیا ہے کہ رضاکاروں کے پاس انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون بھی ہونا چاہیے۔

متعلقہ تھانے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور ڈرائیونگ لائسنس بھی معیار کو پورا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ دستک کے اہلکاروں کو معیار پر پورا اترنے کے بعد تربیت بھی دی جائے گی۔

اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، پیدائش، موت اور شادی کے سرٹیفکیٹس جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

دستک ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر، گاڑیوں کی منتقلی اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے گا۔

Related Posts