بنی گالہ میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Land grabbing continues in Bani Gala islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی  کیلئے بنی گالہ میں زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری، قبضہ مافیا وکیل کی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے پہنچ گیا، وکیل نے عدالت سے انصاف مانگ لیا۔

تھانہ بنی گالہ کی حدود موضع ملوٹ میں قبضہ مافیا نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے وکیل راجہ شفاعت کی پانچ کنال زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کنٹینر اور ہیوی مشینری مطلوبہ جگہ پر پہنچا دی ۔

پتہ چلنے پر ایڈووکیٹ راجہ شفاعت نے تھانہ بنی گالہ کو اطلاع دی اور اپنی ملکیتی کاغذات بھی دکھائے لیکن قبضہ مافیا اس قدر پر اعتماد ہے کہ قبضہ مافیا کے کارندوں نے جعلی کاغذات بھی بنوا رکھے ہیں ۔

ایڈووکیٹ راجہ شفاعت کے بیٹے راجہ شمیم نے بتایا کہ ہم لوگوں نے عرصہ دس سال قبل موضع ملوٹ میں پانچ کنال جگہ خریدی تھی اس پر باقاعدہ طور پر وال باؤنڈری لگاکر سائن بورڈ بھی نصب کیا تھا جبکہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے کارندوں نے اسلحہ سے لیس ہو کر ہماری جگہ پر دھاوا بول دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر محمد فیاض، محمد شہباز اور ملک منیر اپنے آپ کو ایف آئی اے کے افسران بتاتے ہیں اور علاقے میں میں ان لوگوں نے خوف و ہراس کی فضاء قائم کر رکھی ہے ۔

یہ تینوں افراد عبدالرزاق بٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ عبدالرزاق بٹ گروہ کا سرغنہ ہے ،عبدالرزاق بٹ نے پنجاب سے 50 اشتہاری لا کر بٹھائے ہوئے ہیں جن پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور یہ تمام لوگ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالرزاق بٹ اور چیئرمین فاروق سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے لیے مبینہ طور پرکام کرتے ہیں اور قبضہ کرکے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمینوں کو شامل کرتے جا رہے ہیں جبکہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سی ڈی اے کی ساڑھے تین ہزار کنال جگہ شامل ہے جو سی ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا حصہ بن چکی ہے ۔

متاثرہ شہرہ کا کہنا ہے کہ ہماری زمین آئیڈیل لوکیشن پر واقع ہے اسی لئے قبضہ مافیا ہماری زمین پر قبضہ کر کے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کرنا چاہتا ہے جب کہ میرے والد راجہ شفاعت ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیت جگہ پر اسٹے کرا دیا ہے لیکن اس کے باوجود قبضہ مافیا نے وہاں پر کنٹینر لا کر رکھ دیا ہے اور بلڈوزر بھی کھڑے کر دئیے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والد راجہ شفاعت ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرا دیا لیکن اس کے باوجود ابھی تک قبضہ مافیا پولیس کی ملی بھگت سے ہماری زمینوں پر موجود ہے، ہماری رہائش گاہ اور دیگرزمین قبضہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس نے حصہ لیکر موضع ملوٹ کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ دبادیا

انہوں  نے کہا کہ یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند سو گز کے فاصلے پر واقع ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک آئی جی پولیس اسلام آباد ،چیف کمشنر اسلام آباد اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا ۔

Related Posts