تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کی فتح، پاکستان نے سیریز جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zimbabwe Claims Victory in Third T20 Match, Pakistan Wins Series

بلاوائیو:تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند پہلے حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی اننگز میں اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشے مارومانی 15، اور ڈائن مائرز 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے مادھیویر 7، ٹشینگا موسیکیوا 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا 6، اور رائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹینوٹینڈا ماپوسا 12 جبکہ رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صفیان مقیم اور سلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

دیکھئے ویڈیو: معروف فیمیل ٹک ٹاکر کے شاداب خان کیساتھ تعلقات میں رہنے کا انکشاف

اس سے قبل، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 132 رنز بنائے، جس میں 7 وکٹیں گئیں۔ کپتان سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکورر رہے۔

قاسم اکرم 20 اور عباس آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 اور عمیر بن یوسف 0 رن پر آؤٹ ہوئے۔ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کی بولنگ میں بلیسنگ مزرابانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رائن برل، ویلنگٹن ماساکاڈزا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے 1، 1 وکٹ لی۔پاکستان نے یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے، لیکن اس آخری میچ کی کامیابی نے زمبابوے کے لیے خوشی کا موقع فراہم کیا۔

Related Posts