وزیراعلیٰ سندھ ضیاء محی الدین کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضیاء محی الدین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وزیراعلیٰ سندھ مرحوم کے گھر پہنچ گئے
ضیاء محی الدین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وزیراعلیٰ سندھ مرحوم کے گھر پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار ہمدردی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اُن کے گھر پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ورثاء سے تعزیت کی گئی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے بتایا کہ مراد علی شاہ نے اس موقع پر ضیا محی الدین کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مرحوم بڑی شخصیت کے مالک تھے، ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی جہاں اپنی تقریر بھی سنی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ فنکار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ایک لیجنڈ فنکار اپنا مقام اور جگہ خود بناتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مشہور شخصیات کا ضیا محی الدین کے انتقال پر اظہارِ افسوس

انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور لیجنڈ ضرور آئیں گے لیکن ضیاء محی الدین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ضیا محی الدین کے چاہنے والے آج دنیا بھر میں موجود ہیں۔

Related Posts