زی 5گلوبل نے سیریز قاتل حسیناؤں کے نام کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:خواتین کو اکثر صبر، قربانی اور برداشت وغیرہ کاپیکر کہا جاتا ہے۔جنوب ایشیا کے مواد کیلئے دنیا کے سب سے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ZEE5 Global اب اس دقیانوسی تصور کو توڑنے اور خواتین کی جرا ت مندانہ صلاحیت کو اپنی آنے والی اوریجنل مواد کے ساتھ ‘قاتل حسیناؤں کے نام’ سیریز میں سامنے لانے جارہا ہے۔

نامور برٹش انڈین ڈائریکٹر مینو گور نے اس دیسی noirانتھولوجی ‘قاتل حسیناؤں کے نام’ کی ہدایات دی ہیں۔ اس سیریز کی اسٹارکاسٹ میں برصغیر کے صف اوّل کے اداکار احسن خان،عثمان خالد بٹ، شہریار منور، سلیم معراج، صامعہ ممتاز، صنم سعید، ثروت گیلانی، مہر بانو، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

فرجاد نبی اور مینو گور کی تحریر کردہ سیریز قاتل حسیناؤں کے نام’ کواندرون شہر کی عام گلیوں میں فلمایاگیا ہے،جہاں افسانوی ماحول کا محلہ ہے اور اس میں دھوکہ دہی، کرب اور بدلے کے جال میں پھنسی محبت، ہوس، طاقت اور آزادی کی کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔ہر کہانی ایک مخصوص انتھولوجی سے لی گئی ہے جس میں عورت کونڈراور دھوکے کابدلہ لینے کیلئے پرعزم دکھایا گیا ہے۔

ZEE5 Global کے چیف بزنس آفیسر، ارچنہ آنند نے کہا،” زندگی کے ساتھ انوکھے انداز کی اوریجنلز چڑیلز اور دھو پ کی دیوار کی کامیابی کے بعدہم ‘قاتل حسیناؤں کے نام’ کے تحت ایک لاجواب انتھولوجی پیش کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ جنوب ایشیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم کے طور پر ہم انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے دلچسپ کہانیاں منتخب کرتے ہیں۔

جو نہ صرف ناظرین کیلئے پرلطف ہوں بلکہ وہ ان کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوں۔ ‘قاتل حسیناؤں کے نام’ ایسی ہی کہانیوں پر مبنی سیریز ہے جو نہ صرف یکسانیت کو ختم کرے گی بلکہ عورتوں کے نئے اور زیادہ طاقتور کردارتخلیق کرے گی جو ان کی شخصیت کو ایک مثال بنائیں گی۔”

اس سیریزکے خالق اور ڈائریکٹر مینو گور نے کہا،”اس شو کا آئیڈیا مجھے اچانک ہی آیا اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے کہ یہ کہانیاں وہی سب کچھ بیان کررہی ہیں جو بحیثیت عورت معاشرے میں پھل پھول رہا ہے یعنی محبت، جذبہ، جوش، احساس جرم، غصہ، بدلہ اورایک انقلاب۔ مردانہ حاکمیت، جو خاص طور پر نچلے طبقے میں پائی جاتی ہے۔

میں اس کو ایک نئے زاوئیے کے ساتھ پیش کرنا چاہتا تھااور یہ ایک بہت بدنام چلتر عورت (قاتل حسینہ) کے کردارکے نقطہ ء نظر سے بیان کی گئی ہے۔یہ ایک فلمی انداز کی جنس پرستی کی بجائے حقوق نسواں کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: پری زاد کی نئی قسط، ڈرامہ سیریل نے مداحوں کو زندگی کا راز بتا دیا

معاون رائٹر فرجاد نبی نے کہا،”قاتل حسیناؤں کے نام عورتوں کو مظلوم ہونے سے بچنے کی نوید سناتاہے اور اس میں سات قاتل عورتیں ایک غیر متوقع، بعض اوقات خوفناک طریقے سے جدوجہد کرتی ہیں مگر ہمیشہ خودکو آزاد رکھتی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ شو پہلی مرتبہ Zee5 کے پلیٹ فارم سے پیش کیاجارہاہے جو ہمارے دنیا بھر کے ناظرین کیلئے متنوع اور نمایاں کہانیاں پیش کرنے پر توجہ مرکوز رکھتاہے۔