ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے، زرتاج گل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
zartaj gul is addressing the function in islamabad

اسلام آباد :وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ،معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب درخت لگائے جائیں گے،ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے،یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا باعث فخر ہے، ماحولیاتی چیلنجز کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں حالات مختلف ہوں گے۔

ہفتہ کو پاکستان کی میزبانی میں دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا گیااور اس حوالے سے عالمی یوم ماحولیات سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا رواں سال اس دن کا موضوع ’ماحولیاتی نظام کی بحالی‘ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات زیادہ ہیں، ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت10ارب درخت لگائے جائیں گے، ایک ارب درخت لگاچکے ، 9 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:عالمی یومِ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت

زرتاج گل نے کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے منصوبے شروع کیے ہیں ، 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا باعث فخر ہے، ماحولیاتی چیلنجز کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں حالات مختلف ہوں گے۔

امین اسلم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے جامع حکمت عملی اپنائی ہے، یوم ماحولیات کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں، نیشنل پارکس سروسز سے نوجوانوں کو 15 ہزار نوکریاں دی جائیں گی، ایک سال میں 15 نئے نیشنل پارکس بنائے گئے۔